اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی کی کوششیں تیز ہو گئیں

ومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔مقامی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا کہ ہر فرد کے ذاتی رابطے ہوتے ہیں، میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ہمیشہ وقت دیا

عمر اکمل نے شکوہ کیا کہ میری زندگی میں کچھ مسائل آئے جس نے مجھے پریشان کیا، کافی عرصے سے مجھے کرکٹ نہیں کھیلنے دی جارہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں جو بڑے بیٹھے ہیں وہ مجھ سے پرسنل ہورہے ہیں، میں نے اپنی پرفارمنس دیکھائی اور درخواست کی کہ موقع دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے بعد مجھے شریف خاندان پر بھروسہ ہے، انشااللہ اگر موقع ملا تو انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں