سینکڑوں بے گناہ کارکن جیلو ں میں قید ہیں،ڈاکٹریاسمین راشد

 رہنماتحریک انصاف ڈاکٹریاسمین راشد کاکہنا ہے کہ ایک سال سے سینکڑوں  بے گناہ کارکنان  جیلوں میں قید ہیں ۔

یاسمین راشد کا عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ایک سال سےتحریک انصاف کے کارکنوں پر  ظلم زیادتی   میں کوئی کمی نہیں آئی۔عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو ٹارگٹ کیاجارہاہے۔ظلم وستم کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔گزشتہ 15 دن سے مریم نواز کے حکم پر صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ملک کو سرگودھا جیل میں بند کیا گیا ہے۔ انسانی  عقل دنگ رہ جاتی ہے  ان پر لاہور  سمیت کئی شہریوں  میں  جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے  ۔تعجب کی بات ہے عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید نے بیک وقت کئی شہروں میں جلاؤ  گھیراؤ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں