حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
 وزیراعظم نے بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ،بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ،وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی ،دانش اسکول کا دائرہ کار بلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے ،بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے ،بلوچستان کے  معدنی وسائل  سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے،اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں