لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈرائیور کی ٹریک پر ٹرین روک کر پتنگ لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کے ڈرائیور کی ٹریک پر ٹرین روک کر پتنگ لوٹنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ ویڈیو چوہدری طارق شبیر نامی ایکس صارف کی طرف سے اپنے اکائونٹ پر پوسٹ کی گئی ہے۔
کیپشن میں صارف کی طرف سے لکھا گیا ہے کہ ’’یہ پاکستان ہے جانی۔ اورنج ٹرین کے ڈرائیور نے پتنگ کے لیے ٹرین روک دی۔‘‘ یہ ویڈیو ٹرین کے ٹریک کے ساتھ واقع کسی گھر کی چھت سے بنائی گئی ہے، جس میں ٹرین کے ڈرائیور کو ٹرین روک کر ٹرین کے سامنے کھڑے پتنگ کی ڈور لپیٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں