پاکستان کے ننھے ولاگر بہن بھائی شیراز اور مسکان نے کار خرید لی

 پاکستان کے ننھے ولاگر بہن بھائی شیراز اور مسکان نے کار خرید لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق شیراز اور مسکان ولاگز میں اپنے گلگت وبلتستان میں واقع خوبصورت گائوں کے مسحور کن نظارے دنیا کو دکھاتے ہیں۔ انہوں نے ایک نئی ویڈیو اپنی گاڑی مداحوں کو دکھائی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شیراز اور مسکان اپنی نئی کار میں گائوں میں گھومتے ہیں اور اس دوران گائوں کے کئی لوگوں کو کار میں لفٹ بھی دیتے ہیں۔شیراز بتاتا ہے کہ اسے ٹریکٹرز کا بھی بہت شوق ہے اور ایک دن وہ اپنا ٹریکٹر بھی خریدے گا۔ شیراز اور مسکان نے اس ویڈیو میں اپنے گائوں کے مستحق لوگوں کو عیدی بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں