سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار، فائرنگ کی وجہ بتادی

بالی وڈ سٹار سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو واقعے کے 24گھنٹوں کے دوران ہی گرفتار کرلیا گیا۔
سلمان خان کی ممبئی باندرہ رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق ریاست بہار سے ہے۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارت کی کرائم برانچ کے یونٹ 9 نے گزشتہ شب وکاس عرف وکی گپتا اور ساگر پال کو بہار سے گرفتار کیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اور رقم کے عوض سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔ 
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان نے اپنی پستول سورت کے دریا میں پھینک دی تھی۔ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ اتوار کی صبح باندرہ کے بینڈ سٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خوف پھیلانا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں