کراچی کے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی شہری دم توڑ گیا

 شہر قائد میں ڈاکوؤں نے اودھم مچارکھا ہے، شہر کی کوئی گلی یا سڑک اب ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں رہی۔چار روز قبل ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا تھا جو ہسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد اب دم توڑ چکا ہے۔گلشنِ معمار  سیکٹر  وائے کے رہائشی وسیم الرحمان نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، اہل خانہ کے مطابق وسیم الرحمان کو شاپنگ سے واپسی پر لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی،گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی ، ایک گولی ان کی کمر میں لگی، وہ سٹیڈیم روڈ کے نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں 4روز سےزیر علاج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں