پولیس اہلکاروں کا کیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم 

سپریم کورٹ نے سندھ پولیس کے اہلکاروں کا کیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سندھ پولیس میں آئی ٹی پولیس اہلکاروں کے کیڈر تبدیل کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمیٰ نے اہلکاروں کا کیڈر تبدیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

دوران سماعت ملازمین کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس میں ملازمین بطور اے ایس آئی کمپیوٹر آپریٹر بھرتی کیے گئے، 20 سال تھانوں میں نوکری کے بعد ان کو نان یونیفارم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں