انگلینڈ کے لیجنڈ سپنر ڈیرک انڈر ووڈ انتقال کر گئے

انگلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ کے عظیم ترین سپن باؤلر ڈیرک انڈر ووڈ 78 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری سپنر انڈر ووڈ نے 1966 اور 1982 کے درمیان 86 ٹیسٹ میچوں میں 297 وکٹیں حاصل کیں اور اپنا پورا فرسٹ کلاس کیریئر کینٹ میں کھیلا، انہوں نے 17 سال کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا اور تین دہائیوں میں 900 سے زیادہ میچز کھیلے

انڈروڈ نے 1963-1987 تک صرف 19.04 کی اوسط سے 2,523 وکٹیں حاصل کیں۔وہ  انگلینڈ کی تاریخ میں چھٹے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں