ٹکر مارکر بچے کی جان لینے والی گاڑی رکن اسمبلی کے فارم ہاؤس سے برآمد

شہر قائد میں عید سے ایک روز قبل آٹھ سالہ بچے کو ٹکر مارنے والی گاڑی رکن سندھ اسمبلی اور سابق پولیس افسر کے فارم ہاؤس سے برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئی تھیںضلع شرقی پولیس کا کہنا ہے کہ 8اپریل کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں ایک گاڑی کی ٹکر سے سڑک کراس کرنے والا ایک بچہ اور خاتون زخمی ہو گئے تھے۔اس واقعے کے بعد وہاں موجود افراد نے دونوں زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا لیکن آٹھ سالہ سید یوسف آغا ولد سید محمد آغا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔پولیس کو مدعی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ اپریل کو گلشن اقبال بلاک سات میں رات 12 بجے کے قریب بی بی نوریہ اور بچہ سید یوسف آغا شبیر علی عثمانی روڈ کراس کر رہے تھےکہ مسکن چورنگی کی جانب سے آنے والی مرسیڈیز گاڑی نے دونوں کو ٹکر مار دی اور ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’اس واقعے کے نتیجے میں آٹھ سالہ یوسف آغا ہلاک جبکہ بی بی نوریہ شدید زخمی ہو گئیں اور وہ اس وقت ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِعلاج ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں