گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ ،6بچوں کی ماں قتل

سچل کے علاقے صنبوبرٹاؤن کے قریب شوہر نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جمعے کی شب سچل کے علاقے صنبوبرٹاؤن کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم عاشق حسین نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی لطیفہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کے بعد مقتولہ کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔مقتولہ لطیفہ بی بی کے بھائی نے کا کہنا ہےکہ مقتولہ 6 بچوں کی ماں تھی، اس کا شوہر اسے اکثر و بیشتر مارتا پیٹتا تھا جس کی وجہ سے وہ احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں منتقل ہوگئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں