موبائل فون سروس اور وائرلیس انٹرنیٹ کن شہروں میں بند رکھنے کا فیصلہ؟

یوم پاکستان تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل (23 مارچ) موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ موبائل فون سروس وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے بعض علاقوں میں بند کی جائے گی جس کے اوقات صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں، ان اوقات میں وائرلیس انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہے گی۔بتایا گیا ہے کہ یوم پاکستان پریڈ کے سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں