اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا

اسلامی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان 20 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔ اسلام آباد سے اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ رقم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق رقم مکانات کی تعمیر، صاف پانی اور حفظان صحت کی سہولتوں کی فراہمی پر خرچ ہوگی۔ اس رقم سے 13 لاکھ افراد کے حالات میں بہتری لائی جائے گی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری اقتصادی امور اور آئی ایس ڈی بی کے ڈائریکٹر نے دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں