ملک بھر میں یوم پاکستان آج جوش و جذبے سے منایا جائے گا

آج ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 ،21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔ یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں ہوگی، جہاں مسلح افواج کے دستے اپنی بھرپور طاقت اور نظم کا مظاہرہ کریں گے۔افواج پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی صدرآصف علی زرداری ہوں گے جبکہ سعودی عرب کے وزیر دفاع سمیت غیر ملکی مہمان بھی شریک ہوں گے۔شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت سروسزچیف موجود ہوں گے، اس کے علاوہ وفاقی وزرا ارکان اسمبلی اور پاکستان میں غیرملکی سفرا شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں