پاکستان کی قندھار میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان کی جانب سے 21 مارچ 2024 کو قندھار میں ہونے والے دہشتگردحملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ اس دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے لوگ زخمی ہوئے, پاکستان کی حکومت اور عوام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ترجمان کامزید کہنا ہے کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی شدید مذمت کا اعادہ کرتا ہے, دہشت گردی ایک مشترکہ تشویش ہے جسے دونوں ممالک کو اجتماعی کوششوں کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں