افسوس ہو رہا ہے ہم کہاں ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟پشاور ہائیکورٹ کے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری سے متعلق کیس میں ریمارکس

خیبرپختونخوااسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری سے متعلق کیس میں جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ افسوس ہو رہا ہے ہم کہاں ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟ملک کی معیشت کا حال کیا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں خیبرپختونخوااسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ قانون کی بالادستی ہونی چاہئے، سیاسی معاملات پر سیاست ہونی چاہئے،افسوس ہو رہا ہے ہم کہاں ہیں اور ہمارے پڑوسی کہاں ہیں؟ملک کی معیشت کا حال کیا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط دیکھیں تو مزید سختیاں آنے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں