پی سی بی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے کن ناموں پر غور کر رہاہے ؟ نام سامنے آ گئے

پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈ کوچ کے لیے جنوبی افریقا کے گیری کرسٹن یا آسٹریلیا کے جسٹن لینگر کی خدمات حاصل کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق گیری کرسٹن بھارتی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں جب کہ لینگر نے ماضی میں آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کی ہے۔پی سی بی ٹیم کے نئے کوچ کے لیے طویل مدتی معاہدہ حاصل کرنے کا خواہاں ہے، بورڈ جلد از جلد پاکستان کے ہیڈ کوچ کی خالی اسامی کو پُر کرنے کی کوششوں میں ہے۔گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کوچ بریڈ برن کو برطرف کردیا گیا تھا جس کے بعد سے ٹیم کا تاحال کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں