اسلام آباد میں ڈکیتی مزاحمت پر انجینئر قتل

شہراقتدار کے سیکٹر ایف 15 میں گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نے65سالہ انجینئر کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ترنول کے علاقہ میں چار مسلح ڈاکو گھر میں گھسے اورگھر کے اوپر والے پورشن پر موجود کرایہ داروں کو باندھ کر لوٹا ،فرار ہونے لگے تو 65 سالہ گھر کے مالک نے مزاحمت کی ، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے اجمل صابر کو قتل کر دیا ۔اہلخانہ کا بتانا ہے کہ ملزمان گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوئے،ڈکیتی کا واقعہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں