وصولیوں کا معاملہ، سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید اور فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں

سابق ایم ڈی پی وی عطاء الحق قاسمی و دیگر سے 19کروڑ سے زائد رقم وصولی کے معاملہ میں سپریم کورٹ نے عطاء الحق قاسمی، اسحاق ڈار، پرویز رشید، فواد حسن فواد کی نظرثانی درخواستیں منظور کر لیں اور قراردیا ہے کہ کرپشن یا اقرباء پروری کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی اور عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ پی ٹی وی کو 19 کروڑ سے زائد کا نقصان ہونے کے شواہد نہیں ہیں، عطاء الحق قاسمی، پرویز رشید، اسحاق ڈار، فواد حسن فواد سے رقم وصول کرنے کا فیصلہ درست نہیں، عدالت نے مستقبل میں عطاء الحق قاسمی کی بطور ڈائریکٹر تقرری پر پابندی بھی ختم کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں