بیروزگاری میں خوفناک اضافہ ہو چکا ، امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے: رانا زاہد توصیف بھی بول پڑے

سینئر سیاستدان و سابق پارلیمانی سیکرڑی رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ فیکٹریاں اور ملیں دھڑا دھڑ بند ہو رہی ہیں اور بیروزگاری میں خوفناک اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری کو جس ریٹ پر بجلی اور گیس فراہم کی جا رہی ہے اس کے ہوتے ہوئے انڈسٹری کے لئے پیداواری عمل جاری رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے خلاف سازش ہے اور اسے مالی طور پر عالمی مالیاتی اداروں کا دست نگر بنا دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ ضروری ہے لیکن حکومت یہ بات یقینی بنائے کہ اس سے عوام پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے۔ ہر حکومت آئی ایم ایف سے قرضہ لینے کے بعد سود کی ادائیگی کے لئے بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا دیتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں۔ ملک کی اکثریت 20سے 30ہزار روپے ماہانہ کماتی ہے ان کے لئے یہ ہرگز ممکن نہیں ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرضوں کی ادائیگی کے لئے ماہانہ ہزاروں روپے بجلی اور گیس کے بل میں اضافی ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں