سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کیلئے خوشخبری ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کو بڑی خوشخبری سنا دی ، انہوں نے اعلان کیا کہ سیکنڈری اور پرائمری سکولوں کے طلبہ کے لیے فری کھانے کا پروگرام لا رہے ہیں، تعلیم کی کوالٹی اور ٹیچرز کی ٹریننگ پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں برطانیہ کے تعاون سے سی ایم اینی شیٹیو کے مجوزہ روڈ میپ کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ہیلتھ، تعلیم، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، موسمیاتی تغیرات، صاف پانی اور دیگر شعبوں میں اشتراک کار پر اتفاق ہوا۔ایئر کوالٹی انڈیکس میں بہتری کے لیے پائیدار اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں