پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ، چیئرمین محسن نقوی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

پاکستان کرکٹ بورڈ میں آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ،پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج تمام ڈائریکٹرز کو اجلاس میں طلب کرلیا۔ چیئرمین محسن نقوی کی ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد آج ڈائریکٹرز سے پہلی تفصیلی ملاقات ہے۔ کہ تمام ڈائریکٹرز اپنے شعبوں کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی کو بریفنگ دیں گے، ڈائریکٹر ایچ آر پی سی بی ملازمین کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں