عمر کوٹ میں تیسرا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں، علما ء کا احتجاج

عمرکوٹ میں رمضان المبارک میں تیسرا شراب خانہ کھلنے کی تیاریوں کےبعد علماء نے احتجاج کیا اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں، انتظامیہ پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کےجذبات سے نہ کھیلے۔ پریس کلب عمرکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےممتاز عالم دین اور رابطہ کونسل سٹی کےصدر مفتی حماد اللہ ،عمران علی دیوبندی ، مولانا محمد یوسف سیمجھو، مولانا محمد صابر اور پریم نگر کے اقلیتی رہنماؤں بھیرومل، ارجن کمار،کنورلال ،سنیل کمار،پی ٹی آئی رہنما عبدالکریم منگریو نےکہا کہ رمضان المبارک میں عمرکوٹ سٹی میں تیسرا شراب خانہ کھولنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جو پریم نگر کے رہائشیوں اور عمرکوٹ کے عوام کےلیے قابل قبول نہیں، شراب خانہ کےلیے آئین پاکستان کا مذاق بنایاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں