الیکشن ٹریبونلز’ پردہ ڈالنے کا ذریعہ” ،حامد خان نے دھاندلی کے معاملے پرعدلیہ کو اہم تجویز دیدی

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ عدلیہ خاموش تماشائی نہیں بن سکتی، الیکشن ٹریبونلز میں معاملہ بہت دیر کیلئے لٹک جائے گا.الیکشن ٹریبونلز دھاندلی پر پردہ ڈالنے کا ایک ذریعہ ہیں، جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ملک بھر میں دھاندلی سامنے آجائے گی. 8 فروری کے انتخابا ت میں جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے،سپریم کورٹ اپنے اختیارات کے تحت بھی جوڈیشل کمیشن بناسکتی ہے، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ نوٹس لے کر کمیشن مقرر کرسکتی ہے. انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں