ایک روز قبل اغوا ءہونے والے تاجر کو گولیوں سے بھون دیا گیا، لاش برآمد

لاہور میں ایک روز قبل اغوا ءہونے والے تاجر کو گولیوں سے بھون دیا گیا جس کی لاش برآمد ہو گئی۔

لاہور کے علاقے اسلام پورہ سے گذشتہ روز صنعتکار عبدالحفیظ کمیانہ کو اغوا ءکر لیا گیا تھا، اس کی لاش شرقپور کے قریب موٹروے پل سے مل گئی۔

مقتول کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے صنعتکار کے اغوا ءکے بعد بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، اغوا کی رپورٹ اسلام پورہ تھانے میں درج کی گئی تھی۔

مقتول کے بیٹے کا کہنا تھا کہ والد کے اغوا ءکے بعد ہمیں اغواء کیے جانے سے متعلق کال موصول ہوئی جس میں دھمکی دی گئی کہ مقدمہ درج یا پولیس کو بتانے کی صورت میں سنگین صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں