اسلام آباد کی یونیورسٹی میں گولیاں چل گئیں، ایک طالب علم ہسپتال منتقل

 اسلام آباد کی یونیورسٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبا کے مابین جھگڑے کے دوران  گولیاں چل گئیں۔

یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں  ایک طالب علم زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پہنچ گئی اور صورت حال پر قابو پایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی طالبعلم کا تعلق سندھ سے ہے جس کی شناخت عبدالرحمن کے نام سے ہوئی اس عمر 22 سال ہے۔ جھگڑے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں