18 سالہ نوجوان مسجد کے واش روم میں گیا تو اس پر تیزاب پھینک دیا گیا

لاہور میں 18 سالہ نوجوان پر مسجد کے واش روم میں تیزاب پھینک دیا گیا جس سے وہ بری طرح جھلس گیا۔

لاہور میں تیزاب گردی کا واقعہ گرین ٹاؤن میں پیش آیا جہاں شعبان نامی نوجوان مسجد کے واش روم میں داخل ہوا تو اس پر تیزاب سے بھری بوتل انڈیل دی گئی۔ تیزاب سے نوجوان کی آنکھ، چہرہ اور دائیاں بازو بری طرح جھلس گیا۔ 

متاثرہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں