آسٹریلیا کے سٹار باؤلر آئی پی ایل 2024 سے دستبردار ہوگئے

آسٹریلیا کے سٹارباؤلر ایڈم زمپا انڈین پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق راجستھان رائلز کے کھلاڑی ایڈم زمپا نے ذاتی وجوہات کی بناپر آئی پی ایل کے رواں ایڈیشن سے دستبرداری اختیار کر لی ہے، زمپا کو راجستھان رائلز نے دسمبر میں دبئی میں ہونے والی نیلامی سے پہلے 1.5 کروڑ روپے کے معاہدے پربرقرار رکھاتھا لیکن ان کے منیجر نے جمعرات کو تصدیق کی کہ وہ  آئی پی ایل 2024 میں حصہ نہیں لیں گے۔رائلز کی ٹیم میں ہندوستان کے دو بہترین اسپنرز آر ایشون اور یوزویندر چاہل ہیں لیکن زمپا نے پھر بھی 2023 کے سیزن میں چھ میچ کھیلے، انہوں نے 8.54 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ  8 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں