فیفا ورلڈکپ اور ایشیاءکپ کوالیفائر، اردن نے پاکستان کو 0-3 سے ہرادیا

فیفا ورلڈکپ اور ایشیا ءکپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔ اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں کھیلے گئے قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔ حال ہی میں ایشیا ءکپ فائنلسٹ رہنے والی اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے 2 اور علی الوان نے 1 گول بنایا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں