نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں عماد وسیم کو نظر انداز لیکن کسے شامل کیئے جانے کا امکان ہے ؟

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پرفارم کرنے والے عثمان خان کو تریبتی کیمپ میں شرکت کیلئے بلایا گیا ہے جبکہ عماد وسیم کو ایک مرتبہ پھر نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے جلد ہی تقریباً 25 کھلاڑیوں کے پول کا اعلان متوقع ہے، ہوم سیریز کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب اسی پول سے کیا جائے گا، جنکی ٹریننگ کاکول میں آرمی بیس میں تربیتی کیمپ کروائی جائے گی۔35 سالہ عماد کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لی ہے، جب تک وہ باضابطہ طور پر اپنی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لے لیتے۔ سلیکٹرز ان کے انتخاب کیلئے غور کرنے سے قاصر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں