کچے کے ڈاکوؤں نے کندھ کوٹ میں ٹیچر قتل کردیا

 سندھ کے علاقے کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کے علاقے میں واقع اسکول جانے والے پرائمری ٹیچر کو قتل کردیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے پرائمری ٹیچر کے قتل کا نوٹس لے لیا اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے 2 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔

اللّٰہ رکھیو نندوانی کچے کے ڈاکوؤں کے خطرے کے باوجود بچوں کو پڑھانے کے لیے اسکول پہنچتا تھا۔وہ گوٹھ نصراللہ بجارانی میں واقع اسکول میں موٹر سائیکل پر اپنی بندوق لے کر پہنچتا تھا۔چند روز پہلے اللّٰہ رکھیو نندوانی کے بندوق لے کر اسکول جانے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں