وزیراعلیٰ مریم نواز کا طلبہ کو 20 ہزار بائیکس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو بیس ہزار بائیکس دینے کا اعلان کردیا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ماہانہ قسط 5 ہزار روپے سے کم ہوگی، طلبہ 5 ہزار روپے ماہانہ سے کم کی قسط ادا کریں گے ، بائیکس کی ڈاو¿ن پیمنٹ حکومت ادا کرے گی ، طلبہ دو سال سے کم عرصے میں بائیکس کے مالک بن جائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کو گاڑی احتیاط سے چلانے کی نصیحت بھی کی اور کہا کہ تمام رائیڈرز گاڑی چلاتے ہوئے سیفٹی گیئر ضرور پہنیں۔
قبل ازیں کابینہ نے پنجاب بینک کی جانب سے 20 ہزار الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کے منصوبے کی منظوری بھی دی، طلبہ پر بوجھ کم کرنے کیلئے ڈاو¿ن پیمنٹ کم کر کے 25 ہزار اور ماہانہ قسط بھی 5 ہزار سے کم ہوگی، رواں سال مئی سے بائیکس کی تقسیم شروع کی جائے گی۔ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکے لئے اس حوالے سے الگ سکیم متعارف کرائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں