کراچی، ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر قیدی نے خودکشی کرلی 

کراچی کی ملیر جیل میں ایک قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی۔
وزیرِ جیل خانہ جات سندھ علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو تفتیش کی ہدایت کر دی۔ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے باعث ذہنی دباو کا شکار تھا۔وزیرِ جیل خانہ جات نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ فوری تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں