اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے

 وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے، ایک روزہ قیام کے بعد برسلز جائیں گے۔
اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورے پر روانہ ہوں گے ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل ایک روزہ دورے پر برطانیہ پہنچیں گے، لندن میں ایک روزہ قیام کے بعد برسلزروانہ ہوں گے۔اسحاق ڈار برسلز میں نیوکلیئر سکیورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
گزشتہ روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے امریکی سفیرڈونلڈبلوم کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اقتصادی اصلاحات کیلئے امریکی حمایت سمیت دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں علاقائی سلامتی،تجارت اورسرمایہ کاری تعلقات میں ترقی کے امکانات پرتبادلہ خیال کیاگیا اور پاک امریکا گرین الائنس فریم ورک کی پائیدار اہمیت پر بھی گفتگوکی گئی۔
ڈونلڈ بلوم نے مل کر کام کرنے کے امریکی عزم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکا کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں