سیالکوٹ، گھریلو تنازعے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کرشوہر کو آگ لگا دی

سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازعے پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔

پولیس کاکہناتھا کہ اقراءاور شکیل کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا،گزشتہ روز شکیل گھر آیا تو اقرا ءکی بہنیں اور ان کے شوہر پہلے سے موجود تھے۔پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کیساتھ ملکر شوہر کو آگ لگائی،متاثرہ شخص ٹی ایچ کیو ہسپتال سمبڑیال منتقل  کردیا گیا ہے۔واقعہ کے بعد متاثرہ شخص کی بیوی اور دیگر فرار ہو گئے تھے  تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے متاثرہ شخص کے ہم زلف اور ساتھیوں کو حراست میں لے لیا جبکہ اس کی بیوی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں