پی ٹی آئی امریکہ میں بھی اختلافات، گروہ بندی کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

 آئی ایم ایف آفس کے باہر مظاہرے کے باعث پی ٹی آئی امریکہ میں اختلافات اور گروہ بندی شروع ہوگئی ہے ، گنتی کے شرکاء ہونے پر ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی سیاست اور عہدیداروں کا مظاہرے کی جگہ اور مقصد سے اختلاف بھی سامنے آیا ہے ۔ پاکستان سے امریکہ آئے رہنما پی ٹی آئی امریکہ کے کارکنوں پر کمان لینے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں جس سے عہدیداروں اور کارکنوں میں بددلی اور مایوسی پیدا ہورہی ہے ۔

”  آئی ایم ایف کی عمارت کے باہر پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرہ نے جہاں اسلام آباد کے حکومتی حلقوں کو پریشانی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی مذمت پر مجبور کیا ہے وہاں پی ٹی آئی کے واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرہ میں صرف گنتی کے چند شرکاء ہونے پر امریکہ میں پی ٹی آئی میں اختلافات اور حوصلہ شکنی کو بھی جنم دیدیا ہے۔ واشنگٹن اور گردونواح کی ریاستوں ورجینیا اور میری لینڈ میں آباد کئی ہزار پاکستانیوں کی آبادی کے باوجود پی ٹی آئی کے اس احتجاجی مظاہرہ کیلئے صرف چند افراد پر مشتمل احتجاجی مظاہرہ واضح ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامیوں اور عہدیداروں نے بھی اس مظاہرہ کی جگہ اور مقصد سے اختلاف کرتے ہوئے شرکت نہیں کی اور حاضری انتہائی کم رہی جس کے باعث پی ٹی آئی امریکہ میں اس ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی سیاست اور گروہ بندی شروع ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں