شین واٹسن کے بعد ڈیرن سیمی نے بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی پیشکش مسترد کردی

ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

ڈیرن سیمی پی ایس ایل 9 کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے تاہم ڈیرن سیمی نے پاکستان مینز  کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بننے کی  پی سی بی کی  پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ڈیرن سیمی کے انکار کی وجہ ان کا ویسٹ انڈیز بورڈ کے ساتھ ہوا موجودہ معاہدہ ہے جس میں وہ ون ڈے انٹرنیشنلز اور ٹی ٹوئنٹی  میں سائیڈ ہیڈ کوچ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں