پی ایس ایل سیزن9 فائنل، اسلام آباد اور ملتان سلطانز میں آج کڑا مقابلہ متوقع

پاکستان سپر لیگ کے 9ویں سیزن کا فائنل آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد نے دو مرتبہ ٹرافی جیتی ہے، ملتان سلطانز کے حصے میں یہ ٹائٹل ایک مرتبہ آیا ہے۔ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں پشاور زلمی کو شکست دے کر فائنل میں پہنچی تھی جب کہ اسلام آباد نے ایلیمینیٹر 1 میں کوئٹہ کو ہرایا اور پھر ایلیمینیٹر 2 میں پشاور سے فتح چھینی اور فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئی۔فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں کے کپتانوں محمد رضوان اور شاداب خان نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی تاریخی عمارت کے سامنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں