پشاور زلمی کے خلاف عماد وسیم کی بیٹنگ پر وسیم اکرم کا رد عمل

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایک وقت میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 21 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے عماد وسیم اس مشکل گھڑی میں کریز پر کھیلنے آئے۔وسیم اکرم نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب ہدف بہت بڑا ہو اور 21 پر تین وکٹیں گر چکی ہوں تو ٹیم میں تھرتھلی مچ جاتی ہے۔ آنے والا بلے باز بھی ادھر ادھر مار دھاڑ کرتا ہے لیکن عماد وسیم بڑے اطمینان سے کریز پر آئے اور سکون سے کھیلتے ہوئے پارٹنر شپ بنائی اور 40 گیندوں پر 59 رنز اسکور کیے جب کہ حیدر علی نے بھی نصف سنچری بنا کر ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں