ڈیرن سیمی نے پشاور زلمی کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کی وجہ بتا دی

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ مجھے پورا یقین ہے کہ بابر اعظم بہترین لیڈر ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اس وکٹ پر ہم نے 15 سے 20 رنز کم کیے، ہم نے ابتدائی 10 اوورز کے بعد اسلام آباد کو کم بیک کا موقع دیا، جیسا آغاز ہوا اس کے بعد 200 کا ہدف ذہن میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پشاور زلمی کی روایتی کرکٹ نہیں تھی، عماد وسیم اور حیدر علی نے بہت زبردست اننگز کھیلی، ہم نے بولنگ میں غلطیاں کیں، تسلسل کی کمی رہی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ٹرافی نہیں جیتے تو ہر سال پلے آف کھیلنے کی کوئی اہمیت نہیں، 9 پلے آف میں ایک ٹرافی جیتنا کافی نہیں، ہمیں اور فائنل جیتنے چاہیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں