تاوان نہ ملنے پر کچے کے گینگ کے ہاتھوں دو مغوی قتل، لاشیں دریا برد کردیں

روجھان تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود چک بیلے شاہ میں کچے کے جرائم پیشہ افراد اور اغواء کار گینگ نے تاوان نہ دینے پر دو مغویوں کو قتل کردیا اور لاشیں دریا برد کردیں۔پولیس نے دریا سندھ سے ایک مغوی کی لاش برآمد کرلی جبکہ دوسرے مغوی کے نعش کی تلاش جاری ہے، پولیس کے مطابق قتل ہونیوالے مغویوں کے نام احسن فاروق راجپوت اور شہزاد احمد ارائیں ہیں، گینگ نے احسن اور شہزاد کی رہائی کے لیے بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا تاوان نہ دینے پر دونوں کو قتل کیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈاکووں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں