سعودی ولی عہد کے رمضان کے فوری بعد دورہ پاکستان کا امکان، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

سینئر صحافی صالح ظافر نے رمضان کے بعد سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا امکان ظاہر کردیا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کال پر منصب سنبھالنے کی مبارکباد دی ،جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی جس پر سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ محمد بن سلمان پہلے غیر ملکی سربراہ حکومت ہو سکتے ہیں جو پاکستان میں نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آرہے ہیں، وہ رمضان کے فوری بعد پاکستان آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں