خیرپور: کیمیکل سے مضر صحت آئسکریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، مالک گرفتار

خیرپورکی گمبٹ پولیس نے مضر صحت آئس کریم بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک شخص کو گرفتار کر لیا، ہزاروں لٹر کیمیکل تلف کردیا گیاکہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پرانے نادرا آفس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے آئس کریم میں مضر صحت استعمال ہونے والا کیمیکل قبضے میں لے لیا۔ پولیس کا کہناتھا کہ خفیہ اطلاع ملی کہ پانی سے کیمیکل بنا کر آئس کریم بنائی جا رہی ہے جس کے بعد آئسکریم بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا،پولیس کا مزید کہنا تھا کہ اس فیکٹری میں کیمیکل سے مضر صحت آئس کریم بنا کر فروخت کی جاتی ہے جس سے بچوں بڑوں سمیت انسانی زندگی کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری کے مالک عمران ملک کو مزید تفتیش کے لئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ ہم فوڈ اتھارٹی کو خط لکھیں گے تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں