پی ایس ایل 9: زلمی اور یونائیٹڈ میں آج گھمسان کا رن،جیتنے والی ٹیم فائنل کھیلے گی

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل کا ٹکٹ کٹوانے کیلئے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں آج گھمسان کا رن پڑے گا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کا دوسرا ایلیمنیٹر آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، رات 9 بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ میں سے جیتنے والی ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز کیخلاف میدان میں اترے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایونٹ سے باہر ہونے کے ساتھ واپسی کا ٹکٹ کٹوانا ہو گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایونٹ میں سفر ختم ہو گیا، پہلے ایلیمنیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 39 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں