کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پر جنو ب ایشیائی کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پرساوتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،وجہ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے بعد رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔
رواں برس پاکستان نے وائٹ بال اورانڈیا نے ٹیسٹ سیریز کےلئے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، رواں برس بھی ایشین ٹیموں کے دورے کی وجہ سے بھی رجسٹریشن پرمثبت فرق پڑا ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے پورٹل پرہرطرز اورہرسطح کے کرکٹر کو رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ساوتھ ایشین کرکٹرز کی رجسٹریشن کرانے کے رحجان میں اضافہ ہوا ہے،بھارت کی مین اینڈ ویمن ٹیم اور پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا سے رحجان میں مزید اضافہ ہوگا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ملٹی کلچرل ایکشن پلان ترتیب دینے سے بھی مختلف کمیونیٹیزکو آگے آنےکا موقع ملا،ساوتھ ایشین ٹیموں کے دورہ آسٹریلیا کی وجہ سے فینزمیں مزید جوش و خروش بڑھے گا۔
سنگھ نام رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں رجسٹریشن کرائی،سمتھ نام والوں کو پیچھے چھوڑدیا،سنگھ نام رکھنے والوں کی تعداد 4262 جبکہ سمتھ کی تعداد 2364 رہی ،خان،شرما اور کمار نام رکھنے والے کرکٹرز نے بھی رجسٹریشن کرائی۔
پارٹیسپیشن ہیڈجیمزکوارمبےکا کہنا ہے کہ ملٹی کلچرل کمیونیٹیز کی وجہ سے رجسٹریشن میں اضافہ شاندار ہے 

اپنا تبصرہ بھیجیں