آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی، پاکستان کونسے نمبر پر ہے ؟ جانیے

آئی ایم ایف نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے ، اس فہرست میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اوّل نمبر پر ہے۔امریکی جریدے’’فوربس‘‘ کے مطابق آئی ایم ایف نے یہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دی ہے۔جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جب کہ لوگوں کی قوتِ خرید معیارِ زندگی کا تعین کرتی ہے۔جنوبی سوڈان جس نے 2011 میں آزادی حاصل کی تھی، دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اپنی 492.72 فی کس جی ڈی پی کے ساتھ دنیا کا غریب ترین ملک بھی ہے جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات، اور محدود انفراسٹرکچر ہیں۔آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ فہرست میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں