مریم نواز کی سرکاری گاڑی کے ٹائر بدلنے کیلیےمحکمہ خزانہ سےکتنے کروڑروپے طلب کرلیے گئے؟

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے زیر استعمال سرکاری بلٹ پروف گاڑی کے ٹائر ڈیڑھ سال میں ہی تبدیل کرنا پڑ گئے ۔ “جنگ ” کے مطابق وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعدگاڑی کے ٹائر بدلنے کیلئے محکمہ خزانہ سے 2کروڑ 73لاکھ روپے طلب کرلیے گئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےخصوصی گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ کے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے ٹائروں کی تبدیلی کیلئے بھی مریم نواز کو سرکاری افسروں نے سیفٹی اور سیکیورٹی کے مسائل کے حوالے دیکر قائل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں