علی امین گنڈا پور نے کس کی اجازت سے وزیر اعظم سے ملاقات کی ؟ بیرسٹر گوہر خان نےبتا دیا

علی امین گنڈا پور نے کس کی اجازت سے وزیر اعظم سے ملاقات کی ؟تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے بتا دیا ۔ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اجازت سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی‘ صوبائی اور وفاقی حکومت کے سربراہان کا ایک دوسرے ملنا اور بات چیت کرنا ایک آئینی تقاضا ہے، اس ورکنگ ریلیشن شپ کو ہم نے قائم رکھنا ہے، اپنے صوبے کے حقوق کے لیے جہاں بھی جانا پڑا، علی امین گنڈا پور جائیں گے۔ علی امین گنڈا پور ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، اس صوبے کے بہت سارے فنڈز وفاقی حکومت کے پاس ہیں، اس کے علاوہ ایک صوبائی حکومت ہونے کے ناطے اور بھی کئی مسائل ہیں جن پر وفاقی حکومت سے بات کرنا ضروری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں