لاہور میں راشن کی تقسیم کے دوران دھکم پیل، لوگوں نے تھیلے چھین لیے، مقدمہ درج

لاہورکے علاقے چوہنگ میں رمضان پیکیج کی تقسیم کے دوران بے نظمی کی ویڈیو سامنے آگئی، چوہنگ میں نامعلوم افراد کے خلاف رمضان پیکیج کے راشن بیگز لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔روزنامہ جنگ کے مطابق واقعہ گزشتہ روز راشن بیگز کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن بیگز کی تقسیم کے دوران دھکم پیل ہوئی اور لوگوں نے راشن بیگ چھینے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پٹواری اصغر کی مدعیت میں 12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں