بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا سے بچاؤکی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور ڈائریا سے بچاؤکی دواؤں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاہے۔پی پی آئی کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بلڈ پریشر اور بچوں میں ڈائریا کے مرض میں استعمال ہونے والی دواؤں کی قیمتیں یکمشت 500 روپے سے 1400 روپے تک بڑھا دی ہے اسی طرح بلڈ پریشر کی دوا ٹیلوکس کی قیمت 1596 روپے سے بڑھا کر 2990 روپے کردی گئی نیزڈائریاکی دوا انٹیرو جرمینیا بھی 1209روپے کی بجائے 1703روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں